حیدرآباد۔21۔دسمبر (اعتماد نیوز)حالیہ اسمبلی انتخابات میں بری طرح شکست کے
بعد اب کانگریس ہائی کمان محطاط نظر آرہی ہے۔ چنانچہ اس کے لئے کانگریس کے
نائب صدر راہول گاندھی نے کمر کس لیا ہے۔ عام انتخابات میں کانگریس مزید
آگے بڑھنے کے لئے مرکزی وزرا کو انکے عہدوں سے سبکدوشی دیتے ہوئے پارٹی کے
سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنے کی
کانگریس ہائی کمان اپنے کوششوں میں مصروف
ہے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں آج مرکزی وزیر جینتی نٹراجن نے اپنے عہدہ سے
مستعفی ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید دس مرکزی وزرا کو انکے عہدوں سے
سبکدوشی کرنے کے لئے راہول گاندھی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ یہ وزرا اپنے
وزارتی مصروفیات کو ترک کرکے پارٹی کے سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس
کو مضبوط کریں۔